• news

ضمنی انتخابات: کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن‘ نشانات کل جاری ہوں گے

اسلام آباد(صباح نیوز) ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی آ ج ہفتہ تک واپس لے سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات کل16 ستمبر کو جاری کئے جائیں گے جبکہ ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی۔ضمنی الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں پولنگ کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے 37 حلقوں کے رائے دہندگان کے اعداد و شمار بھی جاری کر دیئے ہیں۔
کاغذات نامزدگی

ای پیپر-دی نیشن