تبدیلی کے ایجنڈا پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا‘ پولیس عوام کی خادم بنے گی : عثمان بزدار
لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد قیصر نے وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے۔ عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خواب کی حقیقی تعبیر کےلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ ملک وقوم کی ترقی اور نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے۔ عمران کا وژن ہے کہ تبدیلی کے اثرات ہر شعبے پر مرتب ہوں۔ تبدیلی کے ایجنڈا پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ہمارے عملی اقدامات سے تبدیلی سب کو نظر آئے گی۔ عوام کو بہت جلد صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کے شعبوں میں بہتری دکھائی دے گی۔ پنجاب وزےراعظم کے 100روزہ اےجنڈا کی تکمےل کےلئے سرگرم عمل ہےں۔ پنجاب 100روزہ اےجنڈے پر عملدرآمدکے سلسلے مےں رول ماڈل بنے گا۔ کے پی کے ماڈل کی طرز پر پنجاب پولےس کو ہر قسم کے دباو¿ سے آزاد کرےںگے اور صوبہ بھر مےں درخت لگا کر نئی نسل کو محفوظ ماحول دےں گے۔ باتےں بنانے کا وقت گزر گےا، اب کام کرکے دکھانے کا دور ہے۔ عام شہری کو رےلےف دےں گے، پارلیمنٹ کی عزت بڑھانا اور قومی ایشوز کو پارلیمان میں زیر بحث لانا تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عثمان بزدار نے ڈےرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں مےں شناختی کارڈ کے حصول کو آسان بنانے کےلئے وفاقی حکومت کے متعلقہ حکام سے رابطہ کےا ہے، جس کے تحت تحصیل تونسہ اور قبائلی علاقے میں نادرا رجسٹریشن سنٹرز کے قیام کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے، اس ضمن میں وفاقی حکومت نے اصولی منظوری دے دی ہے۔ عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں کے وفود نے ملاقات کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی نبض پر ہمارا ہاتھ ہے۔ میں عوام سے ہوں اور ان کے مسائل جانتا ہوں۔ تحریک انصاف کی حکومت کی توجہ عوام کو بنیادی ضروریات مہیا کرنا ہیں۔ میرے دروازے کھلے ہیں اور عوام سے ہر وقت رابطہ رکھتا ہوں، تبدیلی لوگوں کے بہتر مستقبل کیلئے آئی ہے۔ حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کرنا ہو گی اوروزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ نئے پاکستان میں پولیس عوام کی خادم بنے گی۔ جمہوریت کے دن پر پیغام میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جمہوریت لوگوں کو سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی نظام کے تعین کیلئے آزادانہ رائے پر منحصر ایک عالمی قدر ہے اور جمہوریت ریاستی اداروں کو مضبوط کرتی ہے۔ عثمان بزدار نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران شہید سکیورٹی اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اوکاڑہ میں مقبرہ میر چاکر رند بلوچ کی خستہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپوٹر طلب کرلی۔
عثمان بزدار