ترک وزیر خارجہ کی نوازشریف سے ملاقات، بیگم کلثوم کے انتقال پر تعزیت
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترک وزیر خارجہ نے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور بیگم کلثوم نواز کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ترک وزیر خارجہ