پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کیمپ جاری، پریکٹس میچ میں گرین ٹیم کی فتح
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کیمپ جاری، کیمپ میں شریک 27 کھلاڑیوں کا آپس میں پریکٹس میچ کروایا گیا جس میں گرین ٹیم نے بلیو ٹیم کو 93 رنز سے شکست دیدی۔ گرین ٹیم نے 313 رنز بنائے۔ بلیو ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 220 رنز بنا سکی۔