• news

پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) مالی مشکلات کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا غیر ملکی کوچز نے کیمپ میں شرکت کو اپنی تنخواہ کی ادائیگی سے مشروط کردیا۔وزیر اعظم کی طرف سے کامن ویلتھ گیمز کے لیے اعلان کردہ انعامی رقم کی مد میں دو دو لاکھ اور پرانے ڈیلی الاؤنس کے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ ہرکھلاڑی کی بھی ادائیگی ابھی کرنی ہے۔اڑھائی کروڑ کی مقروض فیڈریشن گرانٹ نہ ملنے پر مسقط میں ٹیم ہوٹل تک بک نہیں کرواسکی، ڈیڈ لائن ختم ہو نے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا۔ قومی ٹیم کو اگلے ماہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینا ہے جس کا کیمپ 22 ستمبر سے لگانے کا اعلان کیاگیا ہے۔لیکن مالی مسائل کی وجہ سے گرین شرٹس کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ غیرملکی چیف کوچ رولنٹ اولٹمنز اور آسٹریلوی ٹرینرنے پی ایچ ایف پر واضح کردیا ہے کہ اگست کی تنخواہ کی ادائیگی کے ساتھ ستمبر اور اکتوبر کی تنخواہ ایڈوانس میں ملنے کی صورت میں ہی لاہور آکر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن