وزیراعظم پی ایچ ایف کے عہدیداروں کو بھی تبدیل کریں: نوید عالم
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اولمپین نوید عالم نے اپنی برطرفی کے فیصلہ کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح انہوںنے کرکٹ کے سربراہ کو تبدیل کیا ہے اسی طرح پی ایچ ایف کے عہدیداروں کو بھی فوری طور پر تبدیل کرکے عبوری سیٹ اپ قائم کرنے کا اعلان کریں گزشتہ 15 سال سے ہاکی کے ساتھ جو کھلواڑ کیا جارہا ہے اس پر ہم نے اب خاموشی کا روز ہ توڑ دیا ہے ماضی کی طرح اب ہاکی میں کوئی این آر او نہیں ہونے دینگے پی ایچ ایف کے موجودہ عہدیدار ہائوس کا اعتماد کھوچکے ہیں وزیراعظم چیف پیٹرن کی حیثیت سے پی ایچ ایف کے ہائوس کا اجلاس طلب کرکے ہاکی کو مزید تباہی اور بربادی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔