وائرل ویڈیو :کمسن ملازمہ پر تشدد کرنیوالی خاتون بھارتی شہری نکلی، شیریں مزاری کی ٹویٹ میں وضاحت
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک کم سن گھریلو ملازمہ کو بری طرح سے مارنے والی خاتون دراصل بھارتی شہری ہے جو چندی گڑھ میں رہائش پذیر ہے۔ حال ہی میں ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں ایک خاتون کو چائے میں پتی زیادہ ڈالنے پر ایک کم سن ملازمہ کو بری طرح تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔