• news

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج لاہور رجسٹری میں اہم معاملات پر سماعت کرے گا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم نوعیت کے معاملات پر سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میں کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔ پنجاب حکومت کی پرائیویٹ سیکٹر میں قائم کمپنیوں پر از خود نوٹس میں چیف سیکرٹری، نیب پراسیکیوٹر اور کمپنیز کے سی اوز کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ چیف جسٹس کے روبرو ریلوے میں خسارے کے از خود نوٹس پر سماعت ہوگی۔ اس ضمن وزیر ریلوے کو پہلے ہی نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔ہیں۔ ریلوے ملازمین کی مستقلی کے کیسز کی سماعت بھی دو رکنی بنچ کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن