• news

متحدہ عرب امارات: پاکستانی کو ڈکیتی کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا

دبئی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے پاکستانی شہری کو ڈکیتی کے جرم میں جیل بھیج دیا، پاکستانی شہری نے نیپالی شخص سے 2 لاکھ 93 ہزار درہم کی خطیر رقم لوٹی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی عدالت نے نیپالی شخص سے 2 لاکھ 93 ہزار درہم کی خطیر رقم لوٹنے پر پاکستانی شہری کو سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کی عدالت نے ہائی وے پر ایک غیر ملکی شخص سے لاکھوں درہم لوٹنے کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزا سناتے ہوئے ٹرائل پر بھیج دیا۔

ای پیپر-دی نیشن