میانوالی: دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی، کالعدم تنظیم کے کارکن کو 31سال قید، جائیداد ضبط
میانوالی (نامہ نگار) دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں کالعدم تنظیم کے کارکن کو 31سال قید اور جائیداد کی ضبطگی کا حکم سنا دیا گیا۔ مجرم ضیاء اللہ کو 11مارچ 2018ء کو سی ٹی ڈی حکام نے میانوالی سے حراست میں لیا تھا۔ مجرم کے قبضہ سے آتش گیر مادہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا تھا۔