• news

وزیر اعظم ہائوس کو دوسے تین سال میں ریسرچ یونیورسٹی میں تبدیل کیا جائے گا، وفاقی وزیرتعلیم

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہائوس کو دوسے تین سال میں ریسرچ یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا جائے گا، افسران کی بڑی بڑی رہائش گاہوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ چاروں گورنر ہائوسز کو میوزیم بنا کر ان پر معمولی ٹکٹ لگایا جائے گا اس حوالے سے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔ یہ تمام کام ایک سو یا ایک سو 20 دن میں ہو جائیں گے لیکن وزیراعظم ہائوس کا معاملہ مختلف ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن