• news

وفاقی حکومت نے گریڈ 19کے عباس خان کو نیا کمشنر افغان مہاجرین تعینات کردیا

پشاور(آن لائن)وفاقی حکومت نے گریڈ 19کے عباس خان کو نیا کمشنر افغان مہاجرین تعینات کردیا ہے۔ سابق افغان کمشنر ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے بعد ان کی خدمات صوبائی حکومت کے صوابدید پر دیدی ہے۔ وفاقی حکومت نے کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا انہیں عہدے سے ہٹانے کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن