کراچی میں چار سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف، ہسپتال منتقل
کراچی(آن لائن) کراچی میں چار سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی ہے۔ ملیر ملت ٹاؤن میں چار سالہ بچے سے مبینہ ذیادتی کی گئی ہے۔ بچے کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ بچہ زخمی حالت میں گھر کے گیٹ پر ملا۔ بچے سے چلا بھی نہیں جا رہا تھا۔ والدین کے مطابق بچے نے بتایا کہ وقاص نامی لڑکا چیز دلانے کے بہانے اسے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔
والدین کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔