کابینہ کمیٹی راہداری کا اجلاس، سی پیک کے تحت اقتصادی زونز بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد(آئی این پی)کابینہ کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کا وفاقی وزیر خسروبختیار کی زیر صدارت پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں سی پیک منصوبوں اور 8ویں جوائنٹ کو آپریشن کمیٹی کیلئے جاری تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ گوادر کو ترقی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پاکستان ریلویز میں لائن ون کی اپ گریڈیشن اور سی پیک میں تیسرے فریق کی شرکت پر توجہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ جمعہ کو پاک چین اقتصادی راہدداری کی وفاقی کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی ارکان متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کابینہ کمیٹی نے سی پیک کے تحت گوادر کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس سی پیک منصوبوں اور 8ویں جوائنٹ کو آپریشن کمیٹی کیلئے جاری تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی نے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔