• news

کوئٹہ: نیب نے سابق مینجر یو بی ایل دوست محمد کو 5 کروڑ 60 لاکھ کے فراڈ کیس میں گرفتار کر لیا

کوئٹہ (آئی این پی) نیب نے سابق مینجر یو بی ایل بینک کو پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ کے فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا۔ نیب نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ میزان چوک کوئٹہ برانچ کے سابق مینجر دوست محمد ناصر کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سے گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔ ملزم نیب کے ریفرنس دائر کرنے کے بعد سے مفرور تھا جسے احتساب عدالت کے احکامات کی روشنی میں گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن