• news

کراچی: نیب کا قومی ادارہ برائے امراض قلب پر چھاپہ‘ ریکارڈ قبضے میں لے لیا

کراچی(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی)پرچھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی میں خورد برد کی تحقیقات کر رہا ہے۔ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے کنٹریکٹ ملازمین سے متعلق تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے این آئی سی وی ڈی کی ایڈمنسٹریشن، اوپی ڈی اورایچ آر بلاک کے ریکارڈ کا معائنہ کیا اور مطلوبہ دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

ای پیپر-دی نیشن