• news

بھیرہ: پشاور سے آئے مسافر سے کروڑوں روپے کی ہیروئن منشیات برآمد

بھیرہ ( نامہ نگار) جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ پولیس اٖفسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں قومی جذبہ سے ادا کریں تاکہ معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کا خاتمہ ہو سکے۔ یہ بات سب ڈویژنل پولیس آفیسر آصف بہادر نے ملتان سمگل کی جانے والی لاکھوں روپیہ کی ہیروئین اور دیگر منشیات کی برآمدگی کے بعد تھانہ بھیرہ میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ منشیات فروشی کے خاتمہ اور سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خاتمہ کے لیے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن