• news

سندھ حکومت نے لگژری، بلٹ پروف گاڑیاں پاس رکھنے کیلئے قانون سازی کر لی، کابینہ سے منظوری لی جائے گی

کراچی(آن لائن) سندھ حکومت نے لگژری اور بلٹ پروف گاڑیاں رکھنے کا جواز تیار کرتے ہوئے قانون سازی کر لی جس کی کابینہ سے منظوری لی جائیگی۔ بتایا گیا ہے کہ اب وزرائ، مشیر، سرکاری افسر اور پولیس حکام بلٹ پروف اور لگژری گاڑیاں رکھ سکیں گے۔ حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں، اس لیے حفاظت کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں ضروری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن