• news

حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا

کراچی (آن لائن) تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر ممبر کور کمیٹی و رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا۔ عمران خان کی منظور ی کے بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے حلیم عادل شیخ کا تقرری نامہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانے کے پاس جمع کرا دیا پی ٹی آئی سندھ اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور تمام رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ ملکر سندھ کی 6کروڑ عوام کی آواز بنیں گے، حلیم عادل شیخ کے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اظہار خیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن