• news

بچت سکیمیں ایک سال کے دوران 203 ارب روپے کی سرمایہ کاری

کراچی (صباح نیوز)ایک سال کے دوران بچت سکیموں میں 203 ارب روپے کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں بچت کا رجحان دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے بہت کم ہے، حکومت کی لاکھ کوششوں کے باوجود مالی سال 2018 میں بھی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری بڑھنے کی بجائے 3 فیصد مزید گھٹ گئی، مالی سال 2017 میں بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کا حجم 208 ارب روپے تھا۔دوسری جانب بچت سکیموں کے شرح منافع میں ایک سال کے دوران اضافہ ہی نظر آیا، ایک سال میں ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ پر اعشاریہ 95 فیصد کا اضافہ ہوا، اسی طرح بہبود سرٹیفیکٹ پر اعشاریہ 84 فیصد، سپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ میں 1 فیصد، ریگیولر انکم سرٹیفیکٹ میں 1 اعشاریہ 1 فیصد اور سیونگ اکائونٹ میں 1 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن