ایل ڈی اے جوہر ٹائون آفس کے ون ونڈو سیل پر آج کھلی کچہری لگائی جائیگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان شہریوں کی زیر ا لتوا درخواستوں پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے آج دن ساڑھے دس بجے ایل ڈی اے آفس جوہر ٹائون کے ون ونڈو سیل پر کھلی کچہری لگائیں گی ۔تمام متعلقہ ڈائریکٹروں کو اس موقع پر ذاتی طور پر ون ونڈو سیل پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔یہ فیصلہ پلاٹوں کی ٹرانسفر کے لئے این او سی کے اجرائ‘ نقشوں کی منظوری اور دیگر ا مور سے متعلق شہریوں کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد اور ان کی شکایات کے موقع پر ہی ازالے کے لئے کیا گیا ہے۔