• news

جدید طریقہ کاشت کی حکومت حوصلہ افزائی کرے گی: ملک نعمان

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے اور انہیں معیاری بیج و کھاد کی فراہمی یقینی بنا کر زرعی خودکفالت کی منزل حاصل کرے گی ۔ملک معیشت میں زراعت کا حصہ بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ جدید طریقہ کاشت اختیار کئے جائیں جس کے لئے حکومت حوصلہ افزائی کرے گی ۔وہ مکئی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں محکمے کے ساہیوال ڈویژن کے ڈویژنل اور ضلعی افسران سے خطاب کر رہے تھے ۔انہو ںنے کہا کہ مسلسل نظر انداز کر کے زراعت کو تباہ کر دیا گیا اور چھوٹے کاشتکار سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے جسے ضروری سہولیات دی جائیں گی ۔انہو ں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں سے براہ راست رابطہ رکھیں اور ان کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں ۔صوبائی وزیرنے کہا کہ کسانوں کو جعلی ادویات او ربیج سے بچانے کے لئے محکمہ زراعت کو اپنا کردار ادا کرنا ہے جس کے لئے محکمہ زراعت کے افسران اپنی چیکنگ کا عمل تیز کریں۔

ای پیپر-دی نیشن