سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ 29 ارب کا سرمایہ ڈوب گیا
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میںمندی کارجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 129.60 پوائنٹس کی کمی سے40920.31 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں29 ارب 31 کروڑ 85 لاکھ 44 ہزار 546 روپے کی کمی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں 40 کروڑ 1 لاکھ 93 ہزار 898 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ خرید و فروخت میں77 لاکھ 67 ہزار 630 حصص کا اضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتہ کے پانچوں اور آخری روز جمعہ کوسٹاک مارکیٹ میں مندی رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس129.60 پوائنٹس کی کمی سے 41000کی نفسیاتی حد سے کم ہوتے ہوئے40920.31پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں112.31 پوائنٹس کی مندی سے 20023.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 72.47 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 226.87 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 104.65 پوائنٹس کی کمی سے 14754.62پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 18.03 پوائنٹس کی مندی سے 20137.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 1.64 پوائنٹس کے اضافہ سے 20059.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر367 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 179کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 169 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی پاک سروسز کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 45 روپے کے اضافے سے 945 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 15 کروڑ 67 لاکھ 59 ہزار 720 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 5 کروڑ 43 لاکھ 38 ہزار 237 روپے رہا۔مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 94 ارب 97 کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار 194 روپے سے گھٹ کر 84 کھرب 65 ارب 65 کروڑ 30 لاکھ 43 ہزار 648 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 130 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 4 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 85 لاکھ 92 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔