• news

مسلمانوں کی بقا اور سلامتی بھائی چارے اور اتحاد میں ہے:مولانا فضل الرحمان بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلمان اتفاق، اتحاد، تعاون اور بھائی چارے سے اپنی تمام مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ یہ بات مولانا فضل الرحمان بن محمد نے سنت نگر فردوس پارک میں جامعہ محمدی اہلحدیث میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا فروعی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ہم صرف اور صرف قرآن و سنت کے متفقہ اسباق کو سامنے رکھ کراپنی صفیں درست کریں اور ایک دوسرے کو کافر کہنے سے گریز کریں کیونکہ غیر مسلم کے نزدیک اہلحدیث، شیعہ، بریلوی، دیوبندی صرف مسلمان ہیں اور ہم مسلمان ایک اللہ اور ایک نبیؐ کے نام لیوا ہو کر آپس میں بکھرے اور ایک دوسرے کے دشمن بنے ہوئے ہیں دشمن اسی بات کا فائدہ اٹھا کر ہم پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ مسلمانوں کی بقا اور سلامتی بھائی چارے اور اتحاد میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن