مجلس عزاء
لاہور (خصوصی نامہ نگار)انجمن غلامان ابو زر غفاری سبزہ زار کے زیر اہتمام 9محرم تک روزانہ 8بجے شب امام بارگاہ در فاطمۃ الزہرہؓ 376ای بلاک میں بسلسلہ شہادت حضرت اما م حسین ؓ مجلس عزاء ہو گی جس سے قبلہ قلب علی سیال خطاب کریں گے ۔حاجی سہیل رضا تلاوت قرآن قریم اور عامر حسین ہاشمی ناظم ممبر ہوں گے ۔صدر انجمن اظہر زیدی نے بتایا کہ روزانہ آنے والے سینکڑوں مردو خواتین میں نیاز حسین تقسیم کی جاتی ہے جبکہ اسلم علی ورک مہدی علی ایثار حسین کاظمی وسیم عباس ،ابرار ورک ودیگر عہدیداران سیکورٹی سمیت دیگر انتظامی امور سر انجام دے رہے ہیں ۔