عقیدہ ختم نبوت ایمان کا لازمی جزو ہے:حاجی محمد شریف
فیروزوالہ ( نامہ نگار )سیاسی وسماجی رہنما حاجی محمد شریف نے کہا ہے کہ قادیانیوں نے ہمیشہ بیرونی قوتوں کا آلہ کار بن کر پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کی ہے یہ اسلام و پاکستان کے کھلے دشمن ہیں اور وطن عزیز پاکستان کیخلاف ان کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ختم نبوت پر ایمان ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک میں قادیانیوں کی اہم عہدوں پر تعیناتی کسی طور برداشت نہیں کی جاسکتی۔انہیں اہم عہدوں سے فی الفور ہٹایا جائے اوراسلام و پاکستان دشمن سرگرمیوں سے روکا جائے ۔ قادیانیوں کو انگریز نے اس خطہ میں پروان چڑھایا اور فتنہ قادیانیت انہی کا لگایا ہوا پودا ہے جس کی سرپرستی کی جارہی ہے یہ حکومتوں میں اثرورسوخ حاصل کر کے پاکستان میں اپنی ریشہ دوانیوں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں نئی حکومت آنے کے بعد قادیانی عناصر نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔