شریف فیملی سزا معطلی: نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی سپریم کور ٹ میں چیلنج کردی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) شریف خاندان کی سزا معطلی کے معاملے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی، درخواست نیب کی جانب سے دائر کی گئی۔ نیب کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیا گیا نواز شریف نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطلی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ ہائیکورٹ ایک ہی روز میں سزا معطلی کیخلاف اپیل اور ضمانت کی درخواست نہیں سن سکتی۔ درخواستوں اور اپیلوں کی ایک ساتھ سماعت نہیں کی جا سکتی۔ درخواست میں مزید کہا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق کو نوٹس کئے بغیر درخواست پر سماعت شروع کی۔ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے وفاق کو نوٹس نہ کر ک ے انصاف کے ا صولوں کے نفی کی۔ نیب عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 10 ستمبر کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔
نیب / سپریم کورٹ