• news

لاہور میں شیڈول انٹرنیشنل ہاکی اوپن سیریز ملتوی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیدریشن نے 26 ستمبر سے شیڈول انٹرنیشنل ہاکی اوپن سیریز ملتوی کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے نومبر میں اس ایونٹ کی دوبارہ میزبانی کی درخواست کردی ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کی کوششوں سے چودہ سال بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو 6 ملکی جونیئر ہاکی اوپن سیریز کی میزبانی سونپی تھی، جس کے لیے 22 ستمبر سے ایونٹ شروع کرنے کا اعلان کیاگیا۔ جونیئر سطح کے اس ٹورنامنٹ میں سری لنکا، بنگلا دیش، قازقستان،عمان ، افغانستان اور قطر نے پاکستان آکر میچز کھیلنا تھے۔پی ایچ ایف کی درخواست پر پہلے راولپنڈی سے مقام تبدیل کرکے لاہور کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 3 غیر ملکی ٹیموں نے آنے سے معذرت کی، جس پر ایف آئی ایچ نے تین ٹیموں کے درمیان مقابلے کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایونٹ کے لیے 26 ستمبر کی نئی تاریخ مقرر کردی۔ بعدازاں ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوسری تین ٹیموں نے بھی فنڈز کی کمی اورمصروفیات کو جواز بناکر ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن