• news

سکواش کی بحالی کیلئے فیڈریشن کے فنڈز کافی نہیں: جان شیر خان

لاہور (سپورٹس ڈیسک)سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ اسکواش کی عظمتِ رفتہ واپس لانے کیلئے حکومت فیڈریشن کے فنڈز بڑھائے، جونیئر اور سینئر ایونٹس کی تعداد میں اضافہ اور تسلسل کیساتھ انعقاد سے نوجوان نسل کھیل کی جانب راغب ہو گی۔دس سال تک دنیائے سکواش پر حکمرانی کرنے والے جان شیر خان نے کہا کہ حکومتی سطح پر درپیش مسائل حل کرنے کیلئے پاکستان سکواش فیڈریشن اور پی اے ایف کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے30فیصد فنڈز پی ایس ایف کیلئے ناکافی ہیں، پاکستان ایئر فورس بقیہ 70 فیصد فنڈز دے رہی ہے، اس سے پی اے ایف کی سکواش میں بھرپور دلچسپی کا پتہ چلتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن