• news

پی ایس ایل 4‘ فائنل سمیت 8 میچ پاکستان میں کرانے کا اعلان

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ سیزن 4 کے فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں کرانے کااعلان کردیا ہے۔پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس پی سی بی چیئرمین احسان مانی کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے لئے گئے ،اس دوران لیگ کا شیڈول بھی متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔پی ایس ایل کا آغاز 14فروری 2019ء کو ہوگا جبکہ فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔ چوتھے ایڈیشن کیلئے فرنچائز 10 کھلاڑی ری ٹین کرسکتی ہیں۔ڈرافت اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہوگا جس کیلئے سسٹم میں اس بار تبدیلی نہیں کی جارہی ہے ،جس کا مطلب ہے لاہور قلندر اس بار پھر پہلی پک کیساتھ ڈرافٹ میں جائیگا۔2020ء میں ڈرافٹ پک آرڈر کے فارمولے کو تبدیل کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔ 5 فرنچائزز کو کھلاڑیوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے 2 ہفتے کی مہلت بھی دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن