اداروں کو مضبوط، غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ہے: پرویز خٹک
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اداروں کا استحکام اور انہیں غیر سیاسی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سرکاری ریڈیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسیاں وضع کرتی ہے جبکہ بیورو کریسی ملک کے روشن مستقبل کیلئے اس پر مکمل عملدرآمد کرتی ہے۔سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اخباروں میں بے مقصد اشتہاروں کی اشاعت کے سوا ملک کی ترقی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز خٹک نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبا انتہائی باصلاحیت ہیں اور حکومت انہیں قومی دھارے میں لانے کے قابل بنانا چاہتی ہے تاکہ وہ ملک کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔