شادباغ: 16 سالہ لڑکی کی خودکشی، گوجرانوالہ: دو خواتین سمیت تین افراد نے زندگی ختم کرلی
لاہور، گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+نامہ نگاران) شادباغ کے علاقہ میں نامعلوم وجوہات پر 16 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بمبہ گائوں کے جاوید کی بیٹی حنا گھر میں موجود زہریلی گولیاں نگل لیں۔ حالت غیر ہونے پر اسے فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس نے نعش سردخانے منتقل کردی۔ دیگر واقعات میں چار خواتین سمیت 5 افراد نے مختلف وجوہات پر خودکشی کرلی۔ گوجرانوالہ کے محلہ طارق آباد کی (ع)، 80 گگڑکے کی شادی شدہ خاتون (ر) اور اعظم ٹائون کے اعظم نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر زہر نگل لیا۔ ساہیوال کے نواحی گائوں دلا ور کے کاٹھیا میں نوبیاہتا دلہن یاسمین نے گھریلو تنازع پر زہر پی لیا جبکہ تاندلیانوالہ کی 18 سالہ تسلیم بی بی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔