سیالکوٹ، شادی کی تقریب میں باوردی پولیس اہلکاروں کا رقاصہ کیساتھ ڈانس
سیالکوٹ (نامہ نگار) تھانہ مراد پور کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں بارودی پولیس اہلکار کی خاتون ڈانسر کے ساتھ ڈانس اور نوٹ نچھاور کرتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ شادی کی تقریب میں علاقہ میں موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں کے وردی میں داخل ہوکر وہاں ڈانس کرنے والی رقاصہ کے ساتھ ڈانس کیا اور اس دوران نوٹ بھی نچھاور کئے۔ تقریب کے شرکاء بھی تالیاں بجاتے ہے اور موبائل سے بنی ہوئی فلم بھی سوشل میڈیا پر آگئی جس کے بعد پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔