• news

مریدکے : کار کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے کی منشیات برآمد، ایک ملزم گرفتار

مریدکے (نمائندہ نوائے وقت)انٹی نارکوٹکس فورس نے کالا شاہ انٹر چینج پر کارروائی کرتے ہوئے کار کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی دو من سے زائد منشیات قبضہ میں لے کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ انٹی نارکوٹیکس فورس نے کا لا شاہ کاکو انٹر چینج پر ناکہ لگا کر ایک سلور رنگ کی ایک کار کی تلاشی لی اور کار کے خفیہ خانوں اور سی این جی سلنڈر میں چھپائی ہوئی لاکھوں روپے مالیت کی85کلو افیون اور چرس قبضہ میں لے کر عمران علی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن