شراب برآمدگی کیس، پولیس نے شرجیل میمن کیخلاف چالان ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو جمع کرا دیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے کراچی کے ضیاء الدین ہسپتال سب جیل سے شراب کی برآمدگی کیس میں شرجیل میمن کے خلاف چالان ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو جمع کرا دیا۔ مقدمے کے چالان میں شرجیل میمن کے علاوہ 5 دیگر ملزم شامل ہیں۔ ملی بھگت کے الزام میں جیل افسر اور کورٹ پولیس اہلکار کے نام بھی چالان میں شامل ہیں۔ بوٹ بیسن تھانے کے مقدمہ میں چالان دفعہ 34/201 ت پ کے تحت داخل کیا گیا چالان میں شرجیل میمن کے ملازمین شکر دین، محمد جام اور محمد مشتاق کو شامل کیا گیا ہے۔