• news

سمندری طوفان ’’مانگکھوٹ‘‘ سے فلپائن میں تباہی‘2 خواتین سمیت16 ہلاک‘ متعدد لاپتہ

منیلا (این این آئی+ اے ایف پی) انتہائی طاقتور سمندری طوفان مانگکھوٹ ہفتے کی صبح شمالی فلپائنی صوبے کاگایان کے علاقے باگاؤ سے ٹکرا گیا۔ رواں برس کا یہ سب سے طاقتور طوفان اب دیگر علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ منیلا حکام نے ہلاکتوں کا بتایا ہے لیکن ان کی تعداد کی تفصیل نہیں بتائی جبکہ مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ اس طوفان کے باعث 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق انتہائی شدید بادو باراں کے ساتھ زوردار جھگڑوں کی رفتار ڈھائی سو کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے۔ اس طوفان سے چالیس لاکھ افراد سے زائد بجلی کی فراہمی سے محروم ہو چکے ہیں۔ منیلا حکام نے ہلاکتوں کا بتایا لیکن ان کی تعداد کی تفصیل نہیں بتائی جبکہ مقامی میڈیا نے بتایا کہ اس طوفان کے باعث 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ ادھر چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں بھی حفاظتی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ اتوار کو اس طوفان کے جھکڑ اور موسلادھار بارش وہاں پہنچ رہے ہیں۔ مرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن