لاہور: ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، زیورات، قیمتی سامان سے محروم
لاہور(سٹاف رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور قیمتی سامان سے محروم کردیا ڈاکوئوں نے ما ڈل ٹا ئو ن میںطا ہر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ 60ہزار روپے کی نقد ی و زیو رات ، تھانہ ہڈ یا رہ کے علا قہ میںبا بر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی وزیورات ، تھانہ با دامی با غ کے علا قہ میںمحمو د کی فیملی سے1لا کھ 80ہزار روپے کی نقدی و زیو رات ،تھانہ نشتر کا لو نی کے علا قہ میںجا وید کے گھر سے2لاکھ 70ہزار روپے کی نقد ی و زیو رات ، تھانہ مصطفی ٹا ئو ن کے علا قہ میںخا دم کے گھر سے 2لا کھ20ہزار روپے کی نقد ی وزیورات ، تھانہ با ٹا پو ر کے علا قہ میںاخلا ق کی فیملی سے1لا کھ40ہز ار روپے کی نقدی و مو با ئل فو ن لوٹ لیا گارڈن ٹاون میںآصف ، سبزہ زار میںفیصل کی گاڑیاں،اچھرہ ، مزنگ ، لوئر مال ، بھا ٹی گیٹ اور نو لکھاسے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔