لاہور بیٹھ کر ملتان کے مسائل حل نہیں ہوسکتے: لارڈنذیر
ملتان ( سپیشل رپورٹر) برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ لاہور بیٹھ کر ملتان کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،علیحدہ صوبے کی حمایت کرتے ہیں،چیف جسٹس زیر التوا کیسز کو بھی جلدنمٹائیں،بھرپوراستقبال پر ملتان کے وکلا کا مشکور ہوں۔ انہیںہاؤس آف لارڈ میں 20 سال ہوگئے ہیں۔ جنرل باجوہ کرنل تھے جب میں ایم پی بنا۔ میں نے ایم پی بننے اور لیبر پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کی، والدہ کہتی تھیں کہ سیاست گندی چیز ہے۔ خانہ کعبہ میں جا کر اللہ سے رو رو کر پارلیمنٹ میں جانے کی دعا کی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ہال میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔