• news

15 برس میں زچگی کے دوران پاکستانی بچوں کی شرح اموات میں 20 فیصد کمی ہوئی: وزارت صحت کا دعویٰ

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزارت صحت نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران پاکستان میں زچگی کے دوران بچوں کی اموات میں 20 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارت صحت نے زچگی کے دوران بچوں کی اموات اور ویکسین سے محرومی کے معاملے پر اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ویکسینز سے محروم بچوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبر پر جبکہ زچگی کے دوران اموات کی شرح میں پاکستان 54 ویں نمبر پر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن