پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات دسمبر میں ہوں گے
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے 2سالہ انتخابات برائے سیشن 2019-2020 دسمبر 2018 میں ہونگے۔ پی ایم اے لاہور کے آئین کے مطابق حقِ رائے دہی حاصل کرنے کیلئے ممبر شپ کی تجدید اور نئی ممبر شپ کے حصول کی آخری تاریخ 30 ستمبر2018 ہے۔ممبر شپ فارم پی ایم اے کے دفتر-66 فیروز پور روڈ سے دفتری اوقات کے دوران حاصل کئے جا سکتے ہیں۔