• news

لیگی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے عوام آج بھی مستفید ہورہے ہیں:خالد جوئیہ

کاہنہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے دورہ حکومت میںمکمل ترقیاتی منصوبے جن سے عوام استفادہ کر رہی ہے ان کو بند کرنا حکومتی حکمرانوں کی بد نیتی ہے۔ (ن) لیگی دورہ اقتدار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بلکل ختم ہو چکی تھی لیکن نیا پاکستان بنانے والوں نے 20,20گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے‘ عمران خان کوصرف اقتدار چاہئے تھا لیکن وہ ہیلی کاپٹر سے نیچے اتر ہی نہیں رہے اتنی ہوا میں اڑ رہے ہیں کہ اس کو غریب عوام کا احساس ہی نہیں ۔مسلم لیگ (ن) نے اپنے دورہ اقتدار میں غریب عوام کا احساس محرومی ختم کیا اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن