6 ہزار 319 اوورسیز پاکستانیوں نے خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرا لیا: الیکشن کمشن آن لائن ووٹنگ رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے سمندر پار ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کردیئے، اب تک 6 ہزار 319 ووٹرز نے خود کو رجسٹرد کرالیا،9 ہزار 965 پاکستانیوں نے آئی ووٹنگ سسٹم پر اکاﺅنٹ بنایا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 6 ہزار 319 ووٹرز نے خود کو رجسٹرد کرالیا ہے۔ آئی ووٹنگ اکاﺅنٹ استعمال کرنےوالوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی کم ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن کو تارکین وطن کی 364 شکایات اور انکوائریاں موصول ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ سسٹم کے اجرا کو15 روز ہو چکے ہیں۔ دریں اثنائسمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ رجسٹریشن کی (آج) آخری تاریخ ہے، صرف رجسٹرڈ ووٹرز ہی 14اکتوبرکو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے آن لائن ووٹنگ میں شامل ہو سکیں گے۔سمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ رجسٹریشن یکم ستمبر 2018 سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے پہلے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15ستمبر مقرر کی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کےلئے تاریخ میں توسیع کا حکم دیا تھا اور رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 15ستمبر 2018سے بڑھا کر17ستمبر کر دی گئی تھی۔
الیکشن کمشن