• news

صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب، شہبازشریف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد ( محمد نوازرضا‘ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی اس سلسلے میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا ہے جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ایوان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بارے میں حکمت عملی تیار کی جائےگی ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس میں اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ حکومت عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں بارے میں تحقیقات کرانے کیلئے کمشن قائم کرنے کیلئے تیار ہے اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل کمشن کے قیام کے بارے میںآگاہ کرنے کا کہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے اگر حکومت نے کمشن قائم کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہ کی تو اپوزیشن صدر مملکت کے خطاب کے دوران شدید احتجاج کرے گی۔
شہبازشریف/ اجلاس

ای پیپر-دی نیشن