محکمہ آبپاشی نہر جھنگ برانچ پر پانی چوری کی وارداتوں میں اضافہ کو روکے
گوجرہ(نامہ نگار) محکمہ آ بپا شی نہر جھنگ برانچ پر پا نی چوری کی وارداتو ں کے اضا فہ کو روکا جائے اور پا نی چورو ں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا ئی جائے اس سلسلہ میں گزشتہ روز اریگیشن پا ور یونین (سی بی اے) کے مرکزی رہنما اللہ بخش سیال اور ظفر اقبال خان نے نہر جھنگ برانچ کے را جباہوں سلطان پاکھڑا، دھولر،کلر اور دیگر چھوٹی نہرو ں کے موگے توڑنے کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے جو ملازم پانی چورو ں کی رپورٹ کرتا ہے اس کو تبدیل کردیا جاتا ہے جس سے پانی چوروں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں یونین کی طرف زور دیا گیا ہے کہ سیاسی اور بااثر پانی چوروں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل لائی جائے اور ملازمین کو مکمل تحفظ دیا جائے اور پانی چوروں سے بھاری تاوان وصول کیا جائے۔