• news

گلوکارہ ترنم ناز کی رہائش پر خواتین کی مجلس عزا

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ ترنم نازنے اپنی رہائش گاہ سبزہ زار سکیم میں خواتین کی مجلس عزا کاانعقادکیاجس میں شوبزسے وابستہ فنکاروںکی کثیرتعدادنے شرکت ۔اس موقع پرذاکرین نے مصائب پیش کیے اورگلوکارائوںاورنوحہ خوانوںنے نوحے پیش کرکے شہدائے کربلاکوخراج عقیدت پیش کیا۔مجلس میں گلوکارہ افشاں ،بشریٰ صادق ،دردانہ رحمن، انور رفیع، محمد پرویز کلیم، سعیدسہکی اوردیگرفنکارشریک ہوئی ۔مجلس اختتام پرنیازتقسیم کی گئی ۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے ترنم نازکاکہناتھاکہ میںشہدائے کربلاکے ساتھ عقیدت کااظہاراورانکی عظیم قربانیوںکی یادتازہ کرنے کیلئے ہرسال مجلس اورنیازکااہتمام کرتی ہوں۔خدانے جب تک مجھے زندگی عطاکی میںیہ سلسلہ جاری رکھوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن