• news

پی ایف ایف انڈر 15 فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائیگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایف ایف قومی انڈر15فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل آج(منگل) کھیلا جائے گا، سندھ اور پنجاب کی ٹیمیں پنجاب سٹیڈیم میں مقابل ہوں گی،اسلام آباد اور بلوچستان کا سفر سیمی فائنلز میں اختتام پذیر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں جاری ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز میں کانٹے دار مقابلے ہوئے۔ ماڈل ٹاون فٹبال اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سندھ اور اسلام آباد کی ٹیمیں سخت کوشش کے باوجود مقررہ وقت میں گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں،میچ کے دوران کئی سنہری مواقع ضائع کرنے والی سندھ ٹیم نے پنالٹی ککس پر4-3سے برتری ثابت کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔پنجاب سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں بھی پنجاب اور بلوچستان کے مابین زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، بلوچستان نے پہلے ہاف میں بلال کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، دوسرے ہاف میں پنجاب کے شعیب کی کامیاب کوشش سے مقابلہ برابر ہوگیا، مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا تھا، اس میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلیے بھی پنالٹی ککس کا سہارا لینا پڑا۔ پنجاب کی ٹیم 4-2سے سرخرو ہوئی اور ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔سندھ اور پنجاب کی ٹیموں کے مابین فائنل میچ پنجاب سٹیڈیم میں آج (منگل) ساڑھے 3بجے شروع ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن