طاہرالقادری کل لاہور پہنچیں گے
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری(کل ) بدھ کی صبح لاہور پہنچیں گے۔سربراہ پاکستان عوامی تحریک ترکش ایئر لائن کی پرواز TK714 کے ذریعے بدھ کی صبح 5 بجکر20 منٹ پر استنبول سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری 21ستمبر کو سانحہ ماڈل ٹائون کیس کے حوالے سے اپنے وکلا سے بریفنگ لیں گے۔