• news

غیر قانونی تعمیرات پر بجلی کنکشن کی فراہمی، آئیسکو چیف سمیت متعلقہ حکام کو نوٹس

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پابندی کے باوجود غیرقانونی تعمیرات کو بجلی کے کنکشن فراہم کرنے پر آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو، جنرل منیجر اور ڈائریکٹر آپریشنز کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل تین رکنی لارجر بنچ نے سی ڈی اے کی جانب سے آئیسکو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آئیسکو نے غیرقانونی تعمیرات کو بجلی کے کنکشن فراہم کئے اس لئے ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سی ڈی اے کا موقف سننے کے بعد فاضل عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن