کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں ، غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے کافی مقدار میںغیر ملکی سامان اسمگل ہونے کی اطلاع ملی ۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ دوران چیکنگ سپر ہائی وے کے مقام پر موجود پاکستان کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ پرتین مشکوک ٹرکو ں کی تلاشی کے دوران ٹرکوں سے سمگل شدہ 263بوری چھالیہ ،9900پیکٹس انڈین گٹکا، 101کاٹن غیر ملکی سگریٹ اور 197کاٹن غیرملکی صابن کی بھاری مقدار برآمد کر کے05افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ ایک اور کارروائی کرتے ہوئے چوڑجمالی چیک پوسٹ پرسجاول سے آنیوالی مشکوک کار کی تلاشی کے دوران کار سے 104 شراب کی بوتلیںاور 10 بیئرکے ٹن برآمدکر لیے گئے اورکار بمعہ دو افرادکو حراست میں لے لیاگیا۔ پکڑی جانے والی اشیاء کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ برآمد شدہ اشیاء 03عدد ٹرک ،01 کار اور07 افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔