فروری میں کثیر ملکی مشقیں کرینگے، امریکہ چین شریک ہونگے: سربراہ پاک بحریہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ امریکہ‘ بھارت کے درمیان لاجسٹک میمورنڈم آف ایکسچینج کا معاہدہ ہوا ہے اس کا مطلب یہ نہیں امریکہ ہمارے ساتھ مشقیں کرنا ختم کرے۔ ہم فروری میں کثیر ملکی فوجی مشقیں کرنے جا رہے ہیں۔ مشقوں میں امریکہ اور چین کی نیوی کے دستے شریک ہوں گے۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی پریس کانفرنس میں شریک تھے۔